Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

معاشی بحران، مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء کا بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کو درپیش مشکل معاشی حالات کے پیش نظر حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 83 ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ کے ن لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا ہے۔

وفاقی وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضا کارانہ بنیادوں پر کام کریں گے اور تنخواہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل 34 وزراء میں سے 12 کا تعلق ن لیگ سے ہے اور 7 وزرائے مملکت میں سے 3 مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کی کابینہ میں 38 معاونین خصوصی شامل ہیں جن میں سے وزیراعظم 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر چکے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement