Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مصر میں بھکاری عورت کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں پاؤنڈز برآمد ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جنوبی مصرمیں ایک بھکاری عورت کی موت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ بہت بڑی دولت کی مالک تھی،جو اس نے چھپا کر رکھی تھی۔ رقم کو بھکاری عورت کے بہن بھائیوں میں تقسیم کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عبدالجلیل نامی بھکارن کے پاس 10 لاکھ پاؤنڈز تھے اور وہ قنا گورنری میں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سے بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل یہ عورت اپنے گھر کے اندر مردہ پائی گئی اور اس کے بہن بھائیوں کے بھی بہت غریب ہونے کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں نے تدفین کے اخراجات ادا کیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے کے 10 دن بعد جب عورت کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے جو گھر کے صحن میں ایک تھیلے میں چھپائے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق تھیلے میں زیادہ تردھاتی سکے اورکچھ نوٹ تھے جس کے بعد لوگوں نے رقم کو عورت کے 5 بہن بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بھکاری عورت کے پاس اتنی بڑی رقم ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس مرنے والی عورت اپنی زندگی میں اس رقم سے اپنے لیے آسانیاں پیدا نہ کر سکی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement