Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مصباح الحق میرے آئیڈیل ہیں، انکی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، افتخار احمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔ افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ وہ مصباح الحق کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی بیٹنگ کیلئے آتے ہیں کپتان اور مینجمنٹ کے دئے پلان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ 

افتخار احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کی جلد وکٹیں گرنے کے باوجود بھی دباؤ نہیں لیتا اور مینجمنٹ کے دئے گئے رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں۔

افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد مایوسی ہوئی تھی لیکن کپتان اور مینجمنٹ نے تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ تمام پلیئرز شکست کو بھلا کر زمبابوے کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کل بروز جمعرات زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ میچ پرتھ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement