Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مسلم لیگ نون کا سندھ کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ نون نے سابق وزیرخزانہ اور سندھ کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت نے ناقص کارکردگی والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز مسلم لیگ نون سندھ میں تنظیمی تبدیلیاں کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی اعلٰی قیادت صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کر کے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر چکے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement