Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہن کر آنے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے نے موسم میں تبدیلی اور زائرین کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے طبی ہدایات جاری کی ہیں۔

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے فلو، نزلہ اور کھانسی کے امراض کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے زائرین کو صحت بخش دورہ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے زائرین میں سے کوئی نزلہ کھانسی یا فلو میں مبتلا ہو تو دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ماسک لازمی لگائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بغیر ماسک کے داخل نہ ہوں۔ نزلہ زکام ، کھانسی کی صورت میں اپنا خیال رکھیں، آرام کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد سعودی عرب آنے والے معتمرین کی تعداد میں ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس معتمرین کی تعداد نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement