Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مری کی تمام بڑی سڑکیں کلیئر اور 500 سےزائد خاندان ریسکیو، پنجاب پولیس

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملکہ کوہسار مری میں زندگی معمول کی طرف لوٹنے لگی۔ برفباری کا سلسلہ رکنے پر امدادی کاموں میں تیزی آگئی۔ مری کی جانب جانے والی تمام بڑی سڑکوں پر برفباری کے باعث جمع ہونے والی برف کو صاف کرکے شاہراؤں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق برف ہٹانے کیلئے اضافی نفری اور بھاری مشینری ہنگامی بنیادوں پر مری پہنچائی گئی ۔۔ مری کی بڑی شاہراہوں پر برفباری کےدوران گرنے والے 20 سے 25 بڑے درختوں کوہٹاکر ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔ جھیکا گلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے، لارنس کالج اور کلڈانہ تک ٹریفک کلیئر کر دیا گیا ہے۔ کلڈانہ میں تمام شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکار رات گئے تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے ۔۔ ریسکیو آپریشن کےدوران پانچ سو سے زائد خاندانوں کو مری سے نکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔ رات گئے مری سے سات سو گاڑیوں کونکالاگیا۔۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement