Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مری میں 19 اموات کےبعد ایمرجنسی نافذ، فورسز کو طلب کرلیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملکہ کوہسار مری  اور گلیات میں گزشتہ چند دنوں سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری  اور موسم سے  لطف اندوز ہونے مری پہنچ گئی۔ شدید برفباری کے نتیجہ میں آمدو رفت معطل ہوگئی اورسخت سردی میں کئی افراد سڑکوں پر ہی رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے وفاقی وزیرداخلہ  شیخ رشید نے مری جانے والے تمام راستے بند کردئے ہیں اور اتوار کی رات 9بجے تک مری آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیرداخلہ کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں ٹریفک بحال نہیں ہوسکی ہے۔شدید سردی اور برفباری کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں میں موجود لوگوں میں سے 16سے 19 کے درمیان اموات ہوچکی ہیں۔ مری میں رہائش اور خوراک کی بھی قلت ہوگئی ہے جسکے باعث شیخ رشید احمد نے مری کے آس پاس کے لوگوں سے سیاحوں کو خوراک اور کمبل وغیرہ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا گیا ہے  جس میں پاک فوج، رینجرز اور ایف سی شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اورآزاد کشمیر  کیلئے  آج شدید موسمی صورت حال کا انتباہ  جاری کیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement