Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کےلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے آرمی اسکول آف ٹیکنیشنز باڑیاں سمیت پانچ ریلیف سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔ فوجی ٹرانسپورٹ پر لوگوں کو نکالنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن میں سینٹرل کنٹرول ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ شدید برف باری سے متاثرہ افراد کو خوراک اور رہائش فراہم کی جارہی ہے۔۔ آرمی اسکول آف ٹیکنیشنز باڑیاں میں بھی آرمی ریلیف سنٹر قائم کیا گیا ہے۔۔۔ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس کلڈانہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک، ایف ڈبلیو او کے ڈوزر اور آرمی انجینئر سڑکوں کو کھلا رکھنے میں مصروف ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ پر لوگوں کو نکالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔۔تمام لوگوں کے انخلاء تک آرمی کے جوان میدان میں موجود رہیں گے۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement