Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مری میں جاں بحق ہونے والوں میں کراچی کا شہری بھی شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام میں پھنس کی جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی طورپر 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ جس میں کراچی کا شہری بھی شامل ہے۔ کراچی کے محمدبلال حسین ولد سید غوث خان گزشتہ رات شدید برفباری کے نتیجہ میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ 24سالہ محمدبلال کار نمبر VXR-424 میں پائے گئے۔

انکے علاوہ آسلام آباد کے اے ایس آئی پولیس نوید اقبال ، انکی اہلیہ ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے بھی مری میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، راولپنڈی کے 4، مردان کے 3، لاہور کے 2، گوجرانوالہ اور کمال آباد کے ایک ایک شخص کی مری میں برفباری اور سردی کے نتیجہ میں اموات ہوئی ہیں۔ 

ریسکیو1122 کے مطابق مری میں گزشتہ روز 11بجے سے شدید برفباری اور ٹریفک جام کے نتیجہ میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement