Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مراکش میں 6.8 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 632 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مراکش میں گزشتہ شب آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ اب تک 632 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وسطی مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کم از کم 632 افراد ہلاک جبکہ 329 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں پہنچنا مشکل ہے۔

یرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ کُن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھی تھیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اور سڑکوں پر گزاری۔

Advertisement

شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement