Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی لہر آئندہ 3 روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہر قائد دوسرے روز بھی کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جبکہ سردی کی شدید لہر نے پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہواؤں کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں، آج رات تک ہواؤں کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے تاہم سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک غیر فعال بھی رہیں گی جبکہ اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی/مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

پیر 4 مارچ کو کراچی کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement