Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک میں کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ گرمی کی شدت کی ایک لہر شہر کو متاثر کرچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں بھی کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی میں حالیہ دنوں میں گرمی زور پکڑ رہی ہے لیکن سمندری ہوائیں چلنے کےباعث اسکی شدت زیادہ محسوس نہیں کی جارہی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 مارچ کے بعد کراچی کا موسم بتدریج گرم ہوتا جائے گا۔ رمضان المبارک کے دوران بھی کراچی کے شہریوں کو گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

موسم گرما کے پیش نظر چیف میٹرلوجسٹ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور روزے کے حالت میں غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement