Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ داخلہ پنجاب نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق دو ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد جیل انتظامیہ نے صحافیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور اب وہ جیل کے گیٹ نمبر 5 یا اس کے قریب بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی کوئی کوریج کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل پر ہونے والے دہشتگردی کے ناکام حملے جس میں تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس واقعے کے بعد سیکیورٹی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی احکامات پرجیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلیے مختص کر رکھا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement