Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ جنگلی حیات کی کاروائی، غیرقانونی پکڑی گئی چیتا بلیاں برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ جنگلی حیات نے کاروائی کرتے ہوئے 2 لیپرڈ کیٹ ( چیتا بلی )  برآمد کرلیں۔ دونوں بلیوں کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر چھوڑ دیا جائے گا۔

 

محکمہ جنگلی حیات کے چیف جاوید مہر کے مطابق سوشل میڈیا پر دو لیپرڈ کیٹ کی فروخت کا اشتہار دیا گیا تھا جسے دیکھنے کےبعد ملزمان کو پکڑنے کیلئے جامعہ پلان بنایا گیا۔

 

محکمہ جنگلی حیات کے عملہ نے خریدار بن کر لیپرڈ کیٹ فروخت کرنے والوں سے رابطہ کیا اور پھر سودا طے ہونے کے بعد عملہ بلیوں کو خریدنے پہنچا۔

 

کاروائی میں دونوں لیپرڈ کیٹ کو صحیح سلامت برآمد کیا گیا، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اب انہیں اسلام ۤآباد وائلڈ مینجمنٹ کے حوالے کردے گا جو انہیں مارگلہ کی پہاڑیوں پر چھوڑ دیں گے۔

 

جاویدمہر کے مطابق برآمد کی گئی لیپرڈ کیٹ کا جوڑا ہے جس میں ایک نر اور ایک مادہ ہے۔ انکی عمر 8 ماہ ہے۔ بلیوں کی کھال اور انکی خوبصورتی کی وجہ سے انہیں غیرقانونی طور پر پکڑ کر فروخت کیا جاتا ہے۔ جوڑے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تک لگائی جاتی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement