Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محمودخان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار نامزد، آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے امیدوار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جسکے مطابق امیدوار آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخابات کیلئے محمودخان اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود اچکزئی کی حمایت کریں۔

واضح رہے سنی اتحاد کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان شامل ہیں۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے پر پابندی کے باعث پی ٹی آئی اراکین نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا اور پھر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جنہیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور جےیوآئی نے اب تک حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور اس سلسلے میں سینٹ میں موجود ایک ایک ووٹ آصف زرداری کیلئے قیمتی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کودوپہر 12 بجے سے پہلے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement