Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مجالس کھلے مقامات پر کی جائیں، این سی او سی کی محرم الحرام کیلئے ہدایات جاری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ این سی او سی ہر مجلس میں ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق مجلس اور جلوس کے کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔ جبکہ شرکاء کیلئے ماسک پہننا اور سینٹائزر کے استعمال کو بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مجالس میں شریک ہونے کے لیے ویکسینیٹڈ ہونالازمی ہے جبک مجلس کے انعقاد کا مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے جہاں وینٹیلیشن کے مناسب انتظامات ہوں۔

ایں سی این سی نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے جبکہ 65 سال کے بزرگ حضرات اور بچے گھر سے مجلس سنیں۔

مجالس اور عزاداری کے جلوس کے داخلی دروازوں پر ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

Advertisement

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجالس کے اوقات کار کم کیے جائیں اور مجلس سے پہلے فرش دھویا جائے۔ محرم کے دنوں میں عزاروں کے لیئے ڈسپوزیبل برتنوں میں نیازتقسیم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement