Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

متحد ہوکر اور اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں، صدر مملکت کا یوم عاشور پر پیغام

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ محرم اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، یوم عاشور عظیم تر مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ شہادت امام حسین کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جاناہے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ حضرت امام حسین کے ساتھی پر آشوب وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، یہ دن ہمیں وفاداری،راستبازی اور حق وانصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حضرت امام حسین نے طاقت،تعداد کم ہونے کے باوجود اسلام کے اصولوں،اقدار سے دستبردار ہونے سے انکار کیا،حضرت امام حسین نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ کیلئے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنی جان قربان کردی، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں معاشرے کی عظیم تربھلائی اور انسانیت کی بہتری کیلئے ذاتی آسائشوں اور خواہشات کو ترک کردینا چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ آج حضرت امام حسین کا پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں میں گونج رہا ہے، عاشورہ کے موقع پر ہمیں مختلف مکاتب فکر کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو بھی یاد رکھنا چاہیے، تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد ہو کر اور اپنے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔

Advertisement

صدر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں حضرت امام حسین کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے ،ہمت ،استقامت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا کرے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement