Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مایوسی نہ پھیلائیں لوگوں کو امید دیں، پاکستان کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں، آرمی چیف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔ مایوسی نہ پھیلائیں۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئندہ حالات بارے میں بہت پرامید ہیں، ہم پاکستان کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، ہمارے ملک میں اللہ کا دیا سب کچھ ہے، اچھے کی امید ہے، اچھا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مایوسی نہ پھیلائیں لوگوں کو امید دیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔

آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے، قوم کویقین دلاتےہیں پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔

Advertisement

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ دن قائدین، اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زوردیتا ہے، یہ پیغام دوقومی نظریہ کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement