Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مائی کراچی نمائش 13 سے 15 مئی تک ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عالمی وبا کورونا کے باعث 2020 میں معطل رہنے کے بعد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے زیر اہتمام 17 ویں “مائی کراچی” نمائش اس منعقد ہوگی۔

 

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد آہستہ آہستہ تمام سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی اس سال “مائی کراچی” نمائش کا انعقاد بھرپور طریقہ سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

کے سی سی آئی کے زیراہتمام 17ویں “مائی کراچی” نمائش کا میلہ 13 ، 14 اور 15 مئی کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے گا۔ کے سی سی آئی کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ایکسپو سینٹر کے 3 ہالز میں نمائش کا انتظام کیا جائے گا۔

 

 تین روزہ نمائش میں کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو اس شاندار تقریب میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔

 

واضح رہے 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی کے بڑھتے کیسز اور سنگین صورتحال کے باعث کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے زیر اہتمام ہونے والی “مائی کراچی” نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔ آخری مرتبہ 2019 میں “مائی کراچی” نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement