Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

لیاری میں کچرا اٹھانے والی گاڑی کے نیچے آکر ایک شخص جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کچرا اٹھانے والی گاڑی کی ذد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

لیاری میں نوا لین جیکی محلے کے قریب کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی کچرا اٹھانے والی گاڑی کے نیچے ایک شخص آگیا۔ 

گاڑی مذکورہ شخص کے اوپر سے گزر گئی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ ولد عدالت خان کے نام سے ہوئی ہے جسکی عمر 45 سال ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص حفیظ کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement