Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت یکم اور 2 نومبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامئے کے مطابق پہلے مرحلے میں یکم اور دو نومبر کو ملک کے 29 اضلاع کے اعتراضات کی سماعت کے لیے 4 بنچ تشکیل دے دئے گئے ہیں۔ 

یکم نومبر کو بنچ نمبر اسلام آباد، شکار پور، جیکب آباد ، کشمور، سیالکوٹ، خضدار اور راجنپور، جبکہ بنچ نمبر 2 کرم ایجنسی، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ اور کورنگی کی سماعت کرے گا۔

دو نومبر کو بنچ نمبر ایک کراچی ملیر، سانگھڑ، سوات، ہریپور، چکوال اور پشین، جبکہ بنچ نمبر 2 مردان، کراچی شرقی، موسی خیل، لودھراں، نوشہرو فیروز، حب، لسبیلہ اور اوران کے اضلاع کے اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف افراد نے اعتراضات جمع کئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts