Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب، عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 9 اپریل کی صبح ساڑھے 10 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی  قومی اسمبلی سیکرٹری کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

 

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے تک بلایا جائے۔ واضح رہے 3 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی وزیراعظم عمران خان کے خلاف قرار داد پر ووٹنگ ہونی تھی۔

 

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آرٹیکل 5 کے تحت عدم اعتماد کی قرار داد کو غیرملکی سازش اور آئین کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement