Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے نگراں وزیراعظم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت  اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیشرفت ہے۔

ملاقات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انوار الحق کاکڑ اور ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مند بارڈر مارکیٹ کے حالیہ افتتاح سمیت دیگر اقدامات نہ صرف سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کے اجتماعی عزم کے ٹھوس اظہار کے طور پر بھی کام کریں گے۔

Advertisement

ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے لیے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیں۔

وزیراعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement