Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فیس بک کی کمپنی میٹا نے ٹوئیٹر کے مقابلے میں نئی ایپ تھریڈز متعارف کروادی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کر دی۔ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں میں اکاؤنٹ بن گئے۔

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر  پہلی پوسٹ کرتے ہوئے خوش آمدید  کہا۔ مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔

نئی ایپ تھریڈز کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹیکسٹ بیسڈ کانورزیشن (Text Based Conversation) ایپ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

تھریڈز کو آپ اپنے انسٹاگرام لاگ ان کا استعمال کرتے ہوئے بھی سائن اپ کرسکتے ہیں، جس کے بعد آپ ان تمام اکاؤنٹس کو فالو کرنے کے قابل ہو جائیں گے جنہیں آپ پہلے ہی انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں۔

آپ تھریڈز پر 500 حروف تک کی پوسٹس کرسکتے ہیں، جن میں تصاویر، Gifs اور پانچ منٹ تک کی ویڈیوز شامل ہیں۔ یہ کافی حد تک ٹوئٹر کی طرح ہی ہے، جس میں مختصر ٹیکسٹ پوسٹ، لائک اور ری پوسٹس شامل ہیں۔ آپ ایک تھریڈ کو کوٹ ٹویٹنگ کی طرح کوٹ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement