Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فلم جوائے لینڈ کی کراچی کے سینما گھر میں نمائش، پنجاب میں پابندی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کے بعد سینسر بورڈ سے کلیئر ہونے کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فلم جوائے لینڈ نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کردی گئی لیکن پنجاب میں ریلیز نہ ہوسکی۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی اردو سروس کی رپورٹ کے مطابق جوائے لینڈ کراچی کے سینما گھروں میں پردوں کی زینت بن گئی ہے لیکن پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے فلم کو نمائش سے روک دیا۔

تنازعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں کے درمیان، متعدد بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایوارڈز اور داد وصول کرنے والی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو کراچی میں سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما گھر میں نمائش کیلئے پیش کیا اور فلم کے شوز ہاؤس فل رہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سینما میں آنے والے فلم بینوں نے اس فلم کی تعریف کی لیکن پنجاب کے عوام سینما گھروں میں فلم دیکھنے سے محروم ہیں کیونکہ وہاں فلم کی نمائش صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے آخری وقت پر روک دی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ داخلہ و ثقافت کی جانب سے 17 نومبر کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے احکامات تک فلم جوائے لینڈ سینما گھروں میں نہیں لگائی جاسکتی۔ فلم کو نمائش کی اجازت نہ دینے کی وجہ اسکے خلاف موصول ہونے والی مسلسل شکایات ہیں۔

Advertisement

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے فل بورڈ کے بعد فلم کو چند کٹس کے ساتھ نمائش کی اجازت دی تھی، جس سے فلم دیکھنے کے خواہش مند لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، اور سول سوسائٹی بھی اسے اپنی کامیابی مان رہی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement