Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں، خالدمقبول سمیت دیگر رہنماؤں کا اظہار تعذیت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سربراہ تنظیم  ایم کیو ایم  بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

 

ڈاکٹرفاروق ستارکی والدہ شدید علیل تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔ فاروق ستار کی والدہ کی عمر 85 برس تھی۔

 

ڈاکٹر فاروق ستار صاحب کی والدہ کا جسد خاکی لیاقت نیشنل اسپتال سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جمشد روڈ سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 

فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کراچی پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر فاروق ستار نے پیغام میں بتایا کہ نماز جنازہ بعد نماز عصر ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

 

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر فاروق ستار کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement