Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

غیرملکی سگریٹ اور گٹکے سمیت 4 کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء کی کراچی ترسیل ناکام

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کسٹمز انفورسمںٹ کراچی نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا۔ غیرملکی سگریٹ اور گٹکے سمیت 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو کوئٹہ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا کو کراچی پہنچانے کی اطلاع موصول ہوئی جسکے بعد خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور آر سی ڈی ہائیوے کے مختلف حصوں میں سادہ لباس اہلکار تعینات کیے گئے جنھوں نے کوئٹہ سے آنے والی بسوں ٹرکوں اور ٹرالرز کی سخت نگرانی کی۔

گزشتہ شام حکام کو کوئٹہ سے آنیوالی بس مشکوک نظر آئی کیونکہ اس بس پر اے ایف آر 2023 کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی حکام نے اس بس کو روک جب اس میں بنے ہوئے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو بس سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 16 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ برآمد ہوئیں،

برآمد ہونے والی اشیا میں مختلف غیرملکی برانڈز کی 22 ہزار 540 پیکٹ سگریٹس، انڈین گٹکے کے 59 ہزار 600 پاؤچز، انڈین نسوار کے 2600 پاؤچز اور 2 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement