Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے سستا کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر سستا کرتے ہوئے نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے فی لٹر سستا کرتے ہوئے اس کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts