حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہیں ہے، 30 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کررہے ہیں۔ اب بھی حکومت کو پٹرول پر سبسٹڈی کی مد میں پیسے دینے ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے اعلان کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لٹر کردی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔