Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عوام سے اپیل ہے کل غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں، وزیراعلی سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا، جبکہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں آدھے دن کام کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا۔

سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم مارچ کو پورا دن رات گئے تک معتدل اور تیز بارش ہوگی۔ انھوں نے یکم مارچ سے آئندہ تین سے چار روز تک شہر کا درجہ حرارت بھی گرنے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts