Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمران خان کی نااہلی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔ اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔

عمران خان کے وکیل علی محمد بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دیا اور ابھی تک تفصیلی فیصلے کی کاپی نہیں دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے خلاف اقدامات کر رہا ہے جو بدقسمتی ہے، الیکشن کمیشن کے اقدامات پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ایک ممبر کے دستخط نہیں تو فیصلہ متفقہ کیسے کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement