Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے، اسد عمر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہناہے کہ عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایات دی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی، ضلعی اور ریجنل صدور کو مراسلے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے صوبائی، ضلعی اورریجنل صدور کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے۔

اسد عمر نے مراسلے میں لکھا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی اشیائے خورونوش کے لوازمات کے عوام کی دسترس سے دور کرنے کی وجہ بن رہا ہے۔

اسد عمر نے مراسلے میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایات دی ہیں، ضلعی صدور، تنظیمیں احتجاج کی بلا تاخیر منصوبہ بندی کریں، اور 12 ستمبر تک اجتجاجی پلان بھجوائیں۔

Advertisement

اسد عمر کا کہنا تھا کہ احتجاج کا باضابطہ پلان کی شکل میں اپنے بالائی تنظیم کو 12 ستمبر بروز پیر تک ارسال کریں۔ اسدعمر کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement