Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمران اسماعیل کا مفتاح اسماعیل کو مستعفیٰ ہوکر عوام کو ریلیف دینے کا مشورہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں دو بار اضافے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق گورنر سندھ نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو عوام کی بھلائی کیلئے عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  عمران اسماعیل نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے نالائق اور نااہل کٹھ پتلی وزراء اپنے تجربے غریب عوام پر کررہے ہیں،  بجلی پیٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک عمل ہے۔

 

عمران اسماعیل نے مزید لکھا کہ آئی ایم ایف نے جھکنے کا کہا تو مفتاح اپنے باسز سمیت لیٹ ہی گئے۔  مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا رلیف دے سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی سمری وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے۔

 

اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کے ٹیرف میں 45 فیصد اورسوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement