Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمان اور گوادر کےدرمیان فیری سروس کیلئے کام کا آغاز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
گوادر اور کراچی کی ساحلی پٹی سے عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر کام کا آغاز کردیاگیا۔ عمان پاکستان کیلئے خلیج و دیگر منڈیوں جبکہ پاکستان عمان کیلئے وسطی ایشیا اور دیگر منڈیوں تک رسائی کیلئے گیٹ وے ہے۔


عمان کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کے سربراہ اور عمان چیمبر کے چیئرمین انجینئر ردھا الصالح نے دورہ پاکستان کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان کے راستے سعودی عرب اور دیگر ممالک تک رسائی نسبتاً آسان ہے اور وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے۔


عمان چیمبر کے چیئرمین کی تجویز پر کام کا آغاز ہوگیا۔ فیری سروس کے آغاز کے بعد پاکستان کی خلیج اور دیگر منڈیوں تک درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ہوسکے گا۔ فیری سروس کے ذریعے باآسانی تجارتی سامان منزل مقصود تک پہنچایا جاسکے گا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement