Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما کا دورہ پاکستان، سفارت خانے کو بھی علم نہ ہوا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چین کی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے شریک بانی اور دنیا کے امیرترین شخصیات میں شامل جیک ما  اچانک خفیہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ جیک ما نجی دورے پر پاکستان کے دوسرے بڑے لاہور پہنچے۔ جیک ما مبینہ طور پر جمعرات کو ہانگ کانگ بزنس ایوی ایشن کے ایک چارٹرڈ طیارے پر پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

سابق وزیرِ مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیک ما کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی اور بتایا کہ جیک ما دراصل ایک نجی دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔ جیک ما 30 جون کو دورہ پاکستان پر پہنچے تھے۔

سابق وزیرمملکت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جیک ما 7 افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ہیں جن میں 5 چینی، 1 امریکی اور 1 ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔

محمداظفراحسن نے بتایا کہ جیک ما کا یہ دورہ پاکستان اچانک اور خفیہ ہے اور انکی پاکستان آمد اور یہاں کی مصروفیات سے متعلق چینی سفارت خانے کو بھی علم نہیں ہے۔

محمداظفراحسن نے ٹوئیٹر پر ہی مزید پیغامات میں جیک ما کی لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھی انکی پاکستان آمد کی تصدیق کی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement