Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدم اعتماد کی قرارداد آئین کے منافی قرار دے کر مسترد کردی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے کر قرارداد کو مسترد کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا۔

 

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر قانون فواد چوہدری نے قرار داد کو غیر ملک کی جانب سے پاکستان میں حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

 

وزیر قانون فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے اس ملک کے تعلقات کا دار و مدار اس تحریک کی کامیابی پر منحصر ہے اگر اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کردیا جائے گا اور ناکام ہوتی ہے تو آپ کا اگلا راستہ خطرناک ہوگا۔

 

فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف ہے اس لیے میں اسے مسترد کرتا ہوں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement