Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدم اعتماد کی تحریک، ایم کیوایم نے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے 3 مطالبات رکھ دئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے۔ حکومتی ارکان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کو راضی کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ایم کیو ایم نے حکومت کے سامنے اپنے تین مطالبات رکھ دئے ہیں۔

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد سے ملاقات کی۔ طویل ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تین مطالبات رکھے ہیں۔

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت سے 100 لاپتا کارکن کو بازیاب کرانے ، اپنے بند دفاتر کھلوانے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی ایم کیو ایم کی جانب سے ان تین مطالبات کی تصدیق کردی ہے۔

 

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ میں گورنرشپ یا کوئی اضافی وزرات مانگنے کی خبروں کی تردید کی۔ ایم کیوایم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو 5 سیٹوں پر وزرات اعلٰی مل سکتی ہے تو ایم کیوایم کی 7 سیٹوں پر انکے مسائل حل کروادئے ہیں۔ اگر مسائل حل ہوگئے تو ایم کیوایم حکومت کا ساتھ دے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement