Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدم اعتماد لانے سے پہلے فوری الیکشن یا مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لانے سے ایک رات قبل مجھے حکومتی وزیر کی جانب سے ایک دھمکی پہنچائی گئی کہ فوری الیکشن کرائیں یا پھر مارشل لاء آئے گا۔

 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنایا گیا، غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے ۔

 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ خراب تھے، سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی خطاب میں انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کی پوزیشن بھی واضح کی۔

Advertisement

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پہلے انتخابی اصلاحات چاہتی ہے جسکے بعد ہی الیکشن ہونے چاہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement