Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کی جامعات اور کالجز کے خواتین ہاسٹلز میں لیڈی کمانڈوز تعینات کرنے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا رحمان کو انکے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ خواتین کے ہاسٹلز میں لیڈی کمانڈوز تعینات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔ ڈاکٹر انیلا رحمان کو دو طلبہ کی خودکشی کے بعد جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر انیلا رحمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس آفتاب احمد گورر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ڈاکٹر انیلا رحمان نے اپنی جبری رخصت کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔

 

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت میں ہی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ عدالت نے تمام پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر انیلا رحمان پر عائد کئے گئے الزامات کو خارج کردیا۔

Advertisement

 

دو رکنی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات اب تک ثابت نہیں کئے جاسکے اور ریکارڈ میں انکے خلاف کوئی مواد بھی نہیں ملا ہے۔ عدالت ڈاکٹر انیلا رحمان کو بے نظیربھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کی تمام سرکاری جامعات اور کالجز کے گرلز ہاسٹلز میں لیڈی پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement