Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا کراچی کے علاقے گولی مار میں غیرقانونی عمارت کی تعمیر فوری روکنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گولی مار پیتل گلی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام میں ناکامی پر عدالت نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

 

درخواست گزار شجاعت علی کی دائر کی گئی درخواست کے مطابق پیتل گلی پلاٹ نمبر 11/1 سو کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر پورشنز بنانے جارہے ہیں،متعلقہ اداروں کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستیں دیں مگر کارروائی نہیں کی گئی۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بڑا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ سب رجسٹرار کو عمارت کی سب لیز دینے سےبھی روک دیا۔

 

عدالت نے کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر محکموں کو گیس بجلی اور پانی کے کنکشنز منقطع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر محکموں سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement