Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 7 منزلہ غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک اور عمارت کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو  سات منزلہ عمارت کو گرانے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی عمارت کی تعمیر سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار سید شاہنواز حسین نے عدالت کو بتایا کہ 90 گز کے پلاٹ نمبر 464/8 پر سات منزلہ عمارت تعمیر کردی گئی اور اس عمارت میں منظوری کے بغیر 14 پورشنز بنا دیئے گئے ہیں۔

جس پر عدالت نے ایس بی سی اے وکیل سے مکالمہ کیا کہ یہ عمارت ایک دن میں تو نہیں بنی ہوگی جس افسر نے کمنٹس داخل کیے اس نے اپنا نام کیوں نہیں لکھا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ یہ ایس بی سی اے میں کس طرح کام چلایا جارہا ہے، جس پر وکیل ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ عمارت نقشے کے بغیر بنی ہے،ایک ماہ میں گرادیں گے۔

عدالت نے کہا کہ لگتا نہیں ہے کہ ایس بی سی اے میں اتنی صلاحیت ہے،اس لیئے آپ کا نام بھی لکھ رہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت آباد میں 7 منزلہ غیر قانونی عمارت گرانے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

عدالت نے وکیل کی یقین دہانی اور عدالت کے آرڈر کی کاپی ڈی جی کو بھی بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھ ہفتے بعد ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کمپلائنس رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement