Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا ناظم آباد میں پورشنز بنانے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد بلاک 2 ڈی میں غیرقانونی پورشنز کے کیس پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں اور ایس بی سی اے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

 

عدالت نے پورشنز بنانے والے بلڈر اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈی جی ایس بی سی اے 15 روزمیں مقدمہ درج کروائیں۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ نہ ہواتو ڈی جی خود پیش ہوں گے اور غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

 

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد بلاک 3 ڈی میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کیس کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل عدالت میں پیش ہوئے۔

 

ڈائریکٹر نے بلڈر کو جاری کنسٹرکشن پرمٹ کی تصدیق کی یقین دہانی کرائی اور عدالتی حکم امتناع کےباوجود ڈپٹی ڈائریکٹر سنگل ونڈو نےپرمٹ جاری کیا۔

Advertisement

 

عدالت نے درخواست گزار کےگھر پر ایس بی سی اے کےغیر قانونی چھاپے کی انکوئری کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا ڈائریکٹر ایس بی سی اے وضاحت دیں یکم اپریل کو پرمٹ کیسے جاری ہوا ؟

 

سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement