Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت میں جواب جمع نہ کرانے پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز پر 1 لاکھ روپے جرمانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

 

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائی کورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔

 

حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو روز کی مہلت چاہیے، جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق حکومت کے حقوق سلب نہیں کرسکتے۔

 

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو جواب 2 روز پہلے جمع کرانا چاہیے تھا۔

 

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ ووٹ نہیں، جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں۔

Advertisement

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوا تو ساری صورت حال کلیئر ہوجائے گی۔ عدالت نے 30 مئی تک وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement