Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے پر دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے خلاف نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی۔

 

کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں سماجی تنظیم کی جانب سے عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کی نجی ویڈیوزسوشل میڈیاپر وائرل کیں۔ معمولی تنازع پرويڈيوز وائرل کرنے پرانہيں سزا ملنی چاہيے۔

 

وکیل جمیل ورک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

 

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے۔

Advertisement

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

 

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت کی نازیبہ ویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیر کیں تھیں۔ جسکے بعد عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انہوں ملک چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن 9 جون کو وہ اچانک انتقال کرگئے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement