Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، کراچی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ سب سے زیادہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر قومی ایئرلائن سمیت دیگر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 61 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے باعث قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ پرندوں کے ٹکرانے کے باعث 4 طیاروں کے انجن کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سب سے زیادہ پرندوں کے ٹکرانے کے 19 واقعات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر 17 طیاروں سے پرندے ٹکرائے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے پر سول ایوی ایشن کے انتظامات پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement