Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

طوفان کا خطرہ ختم، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سمندری طوفان اور بارشوں کا خطرہ ٹل جانے کے بعد کراچی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہرقائد میں آج گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کو جون کے گرم اور مرطوب موسم نےلپیٹ میں لے لیا ہے تاہم طوفان کی وجہ سے رکنے والی سمندری ہوائیں شہر میں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ  تین روز میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوا چلتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے، اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے جب کہ بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوسکتے ہیں۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement