Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

صوبہ سندھ میں کورونا ویکسین کا ہدف 100 فیصد مکمل کرلیا، محکمہ صحت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف 100 فیصد پورا ہوگیا۔ سندھ یہ ہدف حاصل کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔

 

محکمہ صحت سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں 12 سال اور اس سے زائد کے 3 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ، تمام افراد کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

محکمہ صحت سندھ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں نسبتاً کم یعنی 86 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 64 فیصد افراد کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔

 

سندھ میں ویکسی نیشن کی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 75 لاکھ 50 ہزار افراد اضافی بوسٹر شارٹ بھی لگوا چکے ہیں۔

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس اب بھی ختم نہیں ہوا ہے اس کے نئے ویرینٹ مسلسل سامنے آرہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر پانچ ماہ میں کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ویکسین لگوائیں۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسین ایک محفوظ ذریعہ ہے اور سرکاری ادارے شہریوں کی صحت کے پیشِ نظر مفت ویکسین لگوا رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement