Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

صدرعارف علوی کا جوبلی لائف انشورنس کمپنی کو پالیسی ہولڈر کی بیوہ کو 12 لاکھ روپے دینے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہری عفت ناہید کی جمع کرائی گئی درخواست پر جوبلی لائف انشورنس کمپنی کو پالیسی ہولڈر کی بیوہ کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ صدر مملکت نے بیوہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ انشورنس کمپنی 30 دن کے اندر شکایت کنندہ کو 12 لاکھ روپے کی رقم ادا کرے ۔



ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کمپنی نے پالیسی کی یونٹ قیمت کے طور پر 12 لاکھ روپے کی ادائیگی کو نظر انداز کیا، کمپنی نے بیوہ کو صرف 45 لاکھ روپے واپس کیے جو مرحوم شوہر نے بطور پریمیم کمپنی کو اداکیے تھے ۔

 
عفت ناہید نامی شہری نے وفاقی انشورنس محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کو درخواست کر رکھی تھی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے مبینہ طور پر باہمی تصفیہ کی بنیاد پر 45 لاکھ کی ادائیگی کے بعد کیس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ 


صدر مملکت نے کہاکہ کمپنی نے پالیسی ہولڈر کی رقم کاروبار میں لگانے کے بعد منافع کمایا ، شکایت کنندہ کو منافع سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی۔


محمد شفیق نے 2016 میں جوبلی لائف انشورنس سے پالیسی حاصل کی ، 45 لاکھ روپے ادا کیے ، انتقال کے بعد بیوہ نے دعویٰ دائر کیا ، کمپنی نے انہیں اداکردہ صرف 45 لاکھ روپے واپس کیے ۔صدر مملکت نے کہاکہ وفاقی انشورنس محتسب نے تصفیہ کی آڑ میں واپس کی گئی 45 لاکھ کی رقم کی اصل نوعیت کو نظر انداز کیا۔


بیوہ کو صرف شوہر کی ادا کردہ رقم واپس کرنا انصاف کے اصولوں کے منافی اور ناجائز ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت ریاست ہر قسم کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔ انشورنس آرڈیننس انشورنس پالیسی ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے جاری کیا گیا ۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement