Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شیخوپورہ میں مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی، 20 افراد زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں ٹرین کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مسافر ٹرین ٹریک پر پہلے سے کھڑی ایک ٹرین سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔ میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آ گئی۔ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement