Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شہر کے امن و ترقی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو کی کراچی دھماکے کی مذمت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بہت مشکل سے امن قائم کیا۔ شہر کے امن اور ترقی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے۔ وفاقی وزیرخارجہ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  یقین ہے، پولیس اور دیگر ادارے مل کر مجرموں کو بہت جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کسی بھی نام اور شکل میں ہو، انسانیت کی دشمن ہے، شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے امن و ترقی پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے نزدیک واقع گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ سےایک پولیس موبائل، متعدد  موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement